اسرائیل میں یہودی النسل لڑکی کی مسلمان سے شادی پر احتجاج

اسرائیل میں یہودی النسل لڑکی کی مسلمان سے شادی پر احتجاجاسرائیلی پولیس نے ایک مسلمان لڑکے کے ساتھ یہودی لڑکی کی شادی کی تقریب پر دھاوا بولنے کے لئے بڑھنے والے دو سو کے قریب مظاہرین کو احتجاج سے روک دیا۔

یروشلم: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ لوگ ایک یہودی خاندان میں پیدا ہونے والی خاتون کے اسلام قبول کرنے اور ایک عرب مسلمان سے شادی کرنے کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے لیکن درجنوں پولیس اہلکاروں کے علاوہ ایلیٹ یونٹس کے اہلکاروں نے انسانی زنجیر بنا کر مظاہرین کو شادی ہال تک جانے سے روک دیا۔ مظاہرین غزہ کی جنگ اور تین یہودی لڑکوں کی ماہ جون کے دوران ہونے والی ہلاکت کی بنیاد پر فلسطینی عوام کے ساتھ یہودی نفرت سے بھرے ہوئے تھے۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی ایک ایسے ہی یہودی اور مسلمان جوڑے کی شادی کے واقعے پر سخت احتجاج کیا گیا تھا۔ اس طرح کے احتجاج کی عمومی وجہ یہودی لڑکیوں کی عرب نوجوانوں سے شادیاں ہیں تاہم یہ کم کم ہی ہوتی ہیں۔ دولہے نے اسرائیلی ٹی وی چینل کو بتایا کہ مظاہرین شادی رکوانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ اب ہم ساری رات ناچیں گے اور خوشیاں منائیں گے۔ عر ب دولہے نے کہا ہم بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں لیکن مرگ برعرب کے دھمکی آمیز نعرے اچھی بات نہیں۔ اسرائیلی صدر ریوون ریون جنہوں نے پچھلے ماہ ہی شمعون پیریز کی جگہ صدارتی منصب سنبھالا ہے نے شادی کے خلاف مظاہرے پر اپنی فیس بک آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے تنقید کی ہے۔ بنجمن نیتن یاہو کی جماعت کے ایک رکن نے کہا ہے یہ حرکتیں ہمارے بقائے باہمی کو کمزور ثابت کرتی ہیں تاہم لیہوا کے ترجمان نے کہا کہ غیر یہودی سے شادی کرنا ہٹلر کے ظلم سے بڑا ظلم ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s