عمران خان نے کل ریڈ زون میں داخلے کا اعلان کردیا

عمران خان نے کل ریڈ زون میں داخلے کا اعلان کردیاعمران خان نے کل ریڈ زون میں داخلے اور پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں کہ کارکنوں کی قیادت میں خود کروں گا، وعدہ کریں اپنے لیڈر کو شرمندہ نہیں کریں گے، ہمارا مظاہرہ پُرامن ہوگا، ایک گملا بھی نہیں ٹوٹنا چاہئے، گلو بٹوں کو کہتا ہوں کہ اگر ہتھیار اٹھائے تو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، دنیا کل پاکستانی عوام کی قوت دیکھے گی۔

اسلام آباد میں آزادی مارچ اور دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ کل تمام لوگ ہمارا ساتھ دیں اور نیا پاکستان بنائیں، پر امن احتجاج میں خواتین بھی ہمارے ساتھ ہوں گی، مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی پولیس گولی نہیں چلائے گی، پنجاب پولیس کو کہتا ہوں نواز شریف کے گلو بٹ نہ بننا، گلو بٹوں کو پیغام دیتا ہوں کہ اگر ہتھیار اٹھائے تو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

وہ کہتے ہیں کہ سول نافرمانی پرامن طریقے سے آزادی لینے کا ہتھیار ہے، نواز شریف کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے، میاں صاحب کی حکومت نہیں چلنے دیں گے، کل تاریخ بنانے نکلیں گے، ہمیں ایسی جمہوریت چاہئے جہاں میرٹ ہو، نواز شریف کو شہباز، حمزہ، مریم، اسحاق ڈار اور عابد شیر علی کے علاوہ کوئی نہیں ملتا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ انصاف کیلئے ہم نے تمام قانونی راستے اختیار کئے، کارکنوں کاغصہ دیکھ کر مجھے خوف آیا، مجھ میں کارکنوں سے بھی زیادہ غصہ ہے، کارکنوں کی آنکھوں میں جنون نہیں خون دیکھ رہا تھا، میں خونی انقلاب نہیں چاہتا، خیبر پختونخوا کے علاوہ تمام اسمبلیوں سے استعفیٰ دے دیا، دھاندلی سے بنی جعلی اسمبلیوں کو مانتے ہی نہیں۔

پی ٹی آئی چیف کہتے ہیں کہ کافی وقت دے دیا میاں صاحب ضدی بچے نہ بنیں، حکومت کو دیئے گئے 48 گھنٹے کل پورے ہوجائیں گے، تمام پاکستانیوں کو کہتا ہوں کہ کل ہر صورت اسلام آباد پہنچیں، اسمبلی اور وزیراعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج میں ہمارا ساتھ دیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s