لاہور،ادارہ منہاج القرآن کو بھیجاگیا90کروڑ کا ٹیکس معطل

ادارہ منہاج القرآن کو بھیجاگیا90کروڑ کا ٹیکس معطللاہور ہائی کورٹ نے منہاج القرآن کو بھجوائے گئے 70 کروڑ روپے کے ٹیکس کی ادائیگی کے نوٹس پر حکم امتناع جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نو جولائی کو ایف بی آر کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ادارے منہاج القرآن کو ستر کروڑ روپے ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس بھیجا تھا، جس کے خلاف ادارے منہاج القران کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ ادارہ مناہج القران ایک ویلفیئر ادارہ ہے، اورخیراتی ادارے پر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا، لہذاً اس کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔

دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ایف بی آر کے نوٹس کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا، علاوہ ازاں لاہور ہائی کورٹ نے ایف بی آر کو منہاج القرآن سے ٹیکس کی کسی قسم کی بھی ریکوری سے روک دیا ہے، ہائی کورٹ کی کمشنر ان لینڈ ریونیو کو معاملے پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی، اور ریمارکس دیئے کہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کے فیصلے تک نوٹسز معطل رہیں گے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s