پاکستان آنے کے لئے بے تاب ہوں، بھارتی اداکارہ نمرت کور

پاکستان آنے کے لئے بے تاب ہوں، بھارتی اداکارہ نمرت کوربھارتی اداکارہ نمرت کو کہتی ہیں کہ پاکستان ان کے آبا و اجداد کا ملک ہے وہ یہاں آنے کے لئے بے تاب ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں نمرت کور کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام ثقافتی طور پر مشترکہ خصوصیات کے حامل ہیں ۔ دونوں ملکوں کے عوام کھانوں کے شوقین اور خوش باش فطرت کے مالک ہیں۔ ان کے والدین کا تعلق راولپنڈی اور لاہور سے تھا اور تقسیم ہند کے بعد بھی ان کے اہل خانہ مشرقی پنجاب میں آبسے۔ اس لئے ایک طرح سے ان کا پاکستان سے ایک خاص تعلق بھی ہے۔ اس لئے وہ کم از کم ایک مرتبہ پاکستان ضرور آنا چاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ نمرت کور نے بالی ووڈ کی فلم ’’لنچ باکس‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اس کے علاوہ جلد ہی وہ امریکا کے معروف ٹی وی سیریل ’’ہوم لینڈ ‘‘ کے نئے سیزن میں اپک پاکستانی جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s