پاکستان تحریک انصاف کا اسمبلیوں سے مستعفی ہو نےکا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا اسمبلیوں سے مستعفی ہو نےکا اعلانپاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے مستعفی ہو نے کا اعلان کردیا ہے،قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہو نے کا فیصلہ بنی گالہ میںعمران خان کی زیرصدارت کورکمیٹی کےاجلاس میں کیا گیا۔تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میںاراکین اسمبلی نے شاہ محمودقریشی کے پاس استعفےجمع کرائے،اسمبلیوں سے مستعفی ہو نے کے فیصلے سے جاوید ہاشمی نے اختلاف کیا ،ان کا موقف تھا کہ استعفےدینےسےپہلےایک دفعہ اورسوچاجائے،اور اسمبلی میں مطالبات اٹھانے کے حق سے محروم نہ ہوا جائےتاہم بنی گالا میںہونے والے تحریک انصاف کی کورکمیٹی کےاجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کاباقاعدہ اعلان کر دیا،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی سے،پنجاب اسمبلی اور سند ھ اسمبلی سے مستعفی ہورہی ہے۔شاہ محمود قریشی نے خیبر پختون خوا اسمبلی کے حوالے سے کہا کہ وہاں ہماری مخلوط حکومت ہے وہاں بھی استعفیٰ دیا جائے گا لیکن کچھ وقت کےلئے وہاں سے استعفے موخر کئے گئے ہیں ،اتحادیوں سے مشاورت کے بعدوہاں سے بھی استعفیٰ دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s