کراچی میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق

کراچی میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحقشہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
گزشتہ رات گئے فیڈرل بی ایریا کے علاقے حسین آباد میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ایک بیکری میں گھس کر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے وہاں موجود 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 افراد دم توڑ گئے جبکہ دیگر 2 زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ فدا حسین اور 30 سالہ ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔
لانڈھی میں فائرنگ سے دیرینہ دشمنی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حکیم نامی شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 سے ایک بچی کی لاش ملی ہے، بن قاسم میں ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ایک خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش بھی ملی ہے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا، مقتولین کی شناخت جعفر اور کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو جناح اسپتال میں ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔ اس کے علاوہ ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s