وزیراعظم نواز شریف ڈٹ گئے،مستعفی ہونے سے انکاروزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے دو ٹوک انداز میں وزارت عظمی سے مستعفی ہونے سے انکار کردیاہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سرکردہ حکومتی وزراء سمیت مسلم لیگ ن کے اہم اراکین نے شرکت کی۔
ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں تحریک انصاف سے مذاکرات کی حکمت عملی بھی طے کرلی گئی ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے آئینی و قانونی تقاضے پورے کرنے اور تمام غیر آئینی مطالبات رد کرنے کا کہاگیاہے۔ جبکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے واشگاف الفاظ میں مستعفی ہونے سے انکار کردیاہے۔