چلتی ٹرین میں طالبہ کو جنسی ہراساں کرنا بھارتی فوجی کو مہنگا پڑگیا

چلتی ٹرین میں طالبہ کو جنسی ہراساں کرنا بھارتی فوجی کو مہنگا پڑگیاملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے جوان قوم کے بھی محافظ ہوتے ہیں لیکن بھارت میں چلتی ٹرین کے دوران جب فوجی نے طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی تو بھارتیوں کی غیرت ایسی جاگی کہ انہوں نے اسے مارمارکرادھ موا کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کے شہر دبروگڑھ میں 17 سال کی طالبہ اپنے چچا کے ساتھ ٹرین میں سفرکررہی تھی کہ رات 4 بجے کے دوران ریل میں سوار فوجی جوان نے طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی تو لڑکی نے شور مچانا شروع کردیا، پھر کیا تھا ٹرین میں سوار افراد نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اورفوجی جوان کی ایسی دھلائی کی کہ شاید اس کو سرحد پر بھی کبھی ایسی درگت کا سامنا نہ کرنا پڑا ہو، جب مسافرفوجی پراپنا ہاتھا صاف کرنے کے بعد تھک گئے تو انہوں نے گوہاٹی ریلوے اسٹیشن پر اسے پولیس کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں کم عمر لڑکیوں اور طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں اور سونے پہ سہاگہ یہ کہ اب تو قوم کے محافظوں نے بھی ان کی عزتوں پر ہاتھ ڈالنا شروع کردیا ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s