کراچی میں دہشتگردوں نے ایک گھنٹے کے دوران 3 پولیس اہلکار جاں بحق کردیئے

کراچی میں دہشتگردوں نے ایک گھنٹے کے دوران 3 پولیس اہلکار جاں بحق کردیئےشہر قائد میں چند روز کے سکون کے بعد ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے آج بھی اب تک 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 بے گناہ افراد کو موت کے منہ میں دھکیلا جاچکا ہے۔
لانڈھی میں ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے دفتر کے قریب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ لانڈھی نمبر 6 سے ایک شخص کی لاش ملی جسے امدادی کارکنوں نے جناح اسپتال منتقل کردیا، مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ بلڈیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ہیڈ کانسٹیبل طاہر موٹر سائیکل پر گھر سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلرز نے اسے فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔ اس کے علاوہ قائد آباد میں داؤد چورنگی کے قریب پولیس اہلکار اظہر اور اعظم کو دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آج جاں بحق ہونے والے تینوں اہلکار انسداد پولیو مہم میں رضاکاروں کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔
واضح رہے کہ رواں برس اب تک مختلف پرتشدد واقعات میں 110 سے زائد پولیس اہلکار اور افسران جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s