ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت سے ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت سے ذمہ داریاں واپس لے لی گئیںمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ندیم نصرت سے ان کی علالت کے باعث سینئر ڈپٹی کنوینر کی ذمہ داریاں واپس لے لیں ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کنونیر ندیم نصرت کافی علیل ہیں اور تنظیمی ذمہ داریوں کی مصروفیات کی وجہ سے انہیں آرام کا موقع نہیں مل پارہا جو ان کے مرض کی شدت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔
اپنی علالت کے باعث ندیم نصرت نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے رخصت کی درخواست دی تھی۔ جسے رابطہ کمیٹی نے تمام تر حالات اورمصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے منظور کرتے ہوئے عوام اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ندیم نصرت کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے بھی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s