جوپارلیمنٹ سے باہر نکلے گا اسے کارکنوں کی لاشوں سے گزرنا ہوگا۔طاہرالقادری

طاہرالقادری نے کارکنوں کو پارلیمنٹ ہاؤس سے کسی کو باہرنکلنے یا اندر جانے دینے سے روک دیاپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنوں کو پارلیمنٹ ہاؤس سے کسی کو باہر جانے یا اندر آنے دینے سے روک دیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اور حکومت جعلی اورغیر آئینی ہے،آرٹیکل 62اور63کے کی دھجیاں اڑادی گئیں،ریڈ زون میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ دیگر عمارتیں ہماری اپنی عمارتیں ہیں، انقلاب مارچ کے شرکا ان ریاستی اداروں کے تقدس کو پامال نہیں کریں گے لیکن وہ لوگ مقدس نہیں جو ان عمارتوں پر قابض ہوگئے ہیں۔ نوازشریف سمیت دیگر ارکان کو پارلیمنٹ میں جانے دیا تاکہ سارے شکار یکجا ہوجائیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہم عوام کو زیادہ دیر تک تکلیف میں مبتلا نہیں رکھ سکتے، 65 ہزار کارکن 3 ہفتوں سے صعوبتیں برداشت کررہے ہیں ، وہ ان کو زیادہ دیر تک قابو میں نہیں رکھ سکتے ، کارکنوں کے سامنے بے بس ہونے سے پہلے نواز شریف، شہباز شریف اور اسمبلیاں مستعفی ہوجائیں کیونکہ ان کے پاس اب اقتدار میں رہنے کا قانونی اور اخلاقی جواز نہیں رہا۔ وہ جانتے ہیں کہ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس سمیت کئی عمارتیں پاک فوج کے حوالے کی ہیں، وہ پاک فوج کے حق میں ہیں، اگر ایسے حالات ہوئے کہ پاک فوج اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکن آمنے سامنے آجائیں تو کسی صورت کوئی کارکن ان پر ہاتھ نہ اٹھائے۔ وہ امید کرتے ہیں کہ پاک فوج اپنی قوم کے جوانوں، بوڑھوں اور خواتین پر گولی نہیں چلائیں گے۔ جواسمبلی کے اندر ہے وہ اندر رہے اور جو باہر ہے وہ باہر رہے۔ جوپارلیمنٹ سے باہر نکلے گا اسے کارکنوں کی لاشوں سے گزرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s