عوامی تحریک کا حکومتی کمیٹی میں سعد رفیق کی موجودگی پر اعتراض

عوامی تحریک کا حکومتی کمیٹی میں سعد رفیق کی موجودگی پر اعتراضعوامی تحریک اور حکومتی ٹیم میں بات چیت شروع ہو گئی۔ طاہر القادری کا لہجہ نرم ہونے لگا۔ پارلیمنٹ کا گھیراؤ ختم کرا دیا۔ شجاعت حسین نے حکومتی کمیٹی میں خواجہ سعد رفیق کی موجودگی پر اعتراض داغ دیا۔

سیاسی محاذ پر برف پگھلنے لگی۔ طاہرالقادری مذاکرات پر مان ہی گئے پہلے مرحلے میں حیدر عباس رضوی اور اعجاز الحق طاہرالقادری سے ملے جس کے بعد دونوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی دوسرے مرحلے میں حکومتی وزرا خواجہ سعد رفیق ملاقات کے لئے آئے اب تیسرے مرحلے میں طاہر القادری کی کمیٹی اور حکومتی کمیٹی میں باضابطہ طور پر بات چیت ہو گی۔ طاہرالقادری کے اتحادی چودھری شجاعت نے حکومتی کمیٹی میں خواجہ سعد رفیق کے نام پر اعتراض لگا دیا۔ فریقین کی طرف سے بات چیت شروع ہونے کے بعد امید ہے کہ معاملات تیزی سے بہتری کی طرف جائیں گے۔ واضع رہے کہ عوامی تحریک کی مذاکراتی کمیٹی میں حامد رضا، علامہ ناصر عباس، غلام مصطفیٰ کھر، سردار آصف، رحیق عباسی، خرم نواز گنڈا پور اور چودھری پرویز الہیٰ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s