غزہ میں اسرائیلی سفاکیت جاری، بمباری سے حماس کے 3 رہنماؤں سمیت 8 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی سفاکیت جاری، بمباری سے حماس کے 3 رہنماؤں سمیت 8 فلسطینی شہیدغزہ میں اسرائیلی بمباری سے آج بھی حماس کے 3 رہنماؤں سمیت 8 فلسطینی شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ سٹی میں مصر کی سرحد سے متصل رفاح میں علی الصبح بمباری کی جس کے نتیجے میں حماس کے 3 رہنماؤں سمیت 8 فلسطین شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ اسرائیل نے رفاح میں ایک 4 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جو مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر ہو گئی۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہان انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب حماس نے غیر ملکی پر ایئر لائنز کو خبر دار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن بند کر دیں ورنہ جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی افواج نے غزہ سٹی میں حماس کے ایک کمانڈر کے گھر پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ اور بچے سمیت 6 فلسطینی شہید ہو گئے تھے جب کہ حماس کے رہنما حملے میں محفوظ رہے تھے۔ اسرائیل کی جانب سے 8 جولائی سے شروع کی جانے والی جارحیت میں اب تک 2 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جب کہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ حماس کی جوابی کارروائی میں اب تک 66 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s