پاکستان باز نہ آیا تو دوسرا آپشن استعمال کریں گے، افغانستان کی دھمکی

پاکستان باز نہ آیا تو دوسرا آپشن استعمال کریں گے، افغانستان کی دھمکیافغانستان نے دھمکی دی ہے کہ پاکستان اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز آجائے دوسری صورت میں افغان حکومت مناسب وقت پر دیگر آپشن استعمال کرنے کیلیے تیار ہے۔
بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان احمد شکیب مصطغنائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ افغان خفیہ اداروں نے حکومت کو معلومات دی ہیں کہ پاکستان افغانستان میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کے لیے ایک ملیشیا بنارہا ہے۔انھوں نے کہاکہ افغان انٹیلی جنس نے بتایاکہ پاکستانی حکومت افغانستان میں امن وسلامتی کی صورتحال کو خراب کرنے کے لیے ایک ملیشیا تیار کر رہی ہے جسے پیسے دے کر افغانستان بھیجا جارہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے اشتعال انگیزی کی کارروائیوں اور راکٹ حملوں کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ سفارتی چینلز کے ذریعے بات چیت جاری ہے اور اگر پاکستان نے ایسی کارروائیاں جاری رکھیں تو افغان حکومت مناسب وقت پر دیگر آپشنز استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s