کارکنوں مجھے چھوڑ کر نہ جانا,قادری

کارکنوں مجھے چھوڑ کر نہ جاناعوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے الزام لگایا ہے کہ ایک تو حکومت ان کےکارکنوں کے لیے کھانے پینے کی اشیا لانے کی اجازت نہیں دے رہی دوسرا ڈی چوک پر دستیاب پانی میں کچھ ملانے کا فیصلہ کرلیا گيا ہے جس سے کارکنوں کو ڈائریا ہوجائے گا ۔دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتےہوئے طاہر القادری نےکہاکہ کارکنوں مجھے چھوڑ کر نہ جانا، تم گئے تو اکیلا گولی کھا لوں گا،انہوںنے کہا کہ ڈی چوک کے ارد گرد کنٹینرز کھڑے کرکے حکومت نے سارے علاقےکو جیل میں تبدیل کردیا ہے ، انہوں نے ایک بار پھر حکومت پر الزام لگایا کہ ان کے کارکنوں کے لیے خوراک اور شامیانوں کے ٹرک نہیں آنے دیے جا رہے۔ طاہر القادری نے کارکنوں سے کہا کہ وہ مارگلہ روڈ جا کر خود ٹرک چھڑوا لائیں۔طاہر القادری نے کہاکہ انہیں اہم سرکاری افسر نے بتایا کہ ہے کہ ڈی چوک پر فراہم کیے جانے والے پانی میں کچھ ملادیا جائے گا ۔ایک طرف طاہر القادری نےجہاں اپنے کارکنوں کو باہمت رہنے کی ہدایت کی وہیں ان سےوعدہ بھی لیا کہ کہیں وہ انہیں چھوڑ کر چلے تو نہیں جائيں گے ۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s