گوجرانوالہ میں فیل ہونے پر 4 طلبا نے زہریلی گولیاں کھا لیں، ایک جاں بحقنویں جماعت کے امتحانات میں فیل ہونے پر 4 طلبا نے زہریلی گولیاں کھا لیں جس کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق ہو گیا جب کہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
گوجرانوالہ میں نویں جماعت کے امتحانات میں فیل ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر 4 طلبا نے زہریلی گولیاں کھا لیں جس کے نتیجے میں گل روڈ کا 15 سالہ طالب علم صائم جاں بحق ہو گیا جب کہ باقی 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ تینوں طالب علموں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں گوجرانوالہ بورڈ نے نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔