جرمنی اسلامی سٹیٹ کے خلاف لڑنے والے کرد ملیشیا کو اسلحہ دینے پر رضامند – See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/World/233430#sthash.DMDzclPq.dpuf

جرمنی اسلامی سٹیٹ کے خلاف لڑنے والے کرد ملیشیا کو اسلحہ دینے پر رضامندطویل سوچ و بچار کے بعد جرمن حکومت نے بالآخرعراق میں آئی ایس کے خلاف کارروائیوں میں کرد جنگجووں کو ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی ایس کی کارروائیوں نے امریکا کے علاوہ جرمن حکومت کو بھی پریشان کیا ہوا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتفاق رائے کے بعد جرمن چانسلر میرکل نے وزیر دفاع فان ڈیئر لائن سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں ٹھوس تجاویز پیش کریں۔ تاہم یہ ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کس قسم کا اسلحہ عراق کو دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شمالی عراق میں لڑنے والے کرد جنگجووں کو ٹینک شکن میزائل فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ خارجہ امور کی کمیٹی کے رکن فلپ مِسفیلڈر کے بقول کرد ملیشیا کو مغربی ممالک سے ایک خاص قسم کے میزائل چاہیئں۔ کہا جا رہا ہے کہ وہاں مشکل صورتحال کا سامنا ہے کیونکہ انسانوں کو بچانے کے لیے اضافی طور پر اسلحہ فراہم کرنا پڑے گا اور اس کا بھی بخوبی علم ہے کہ مستقبل قریب میں وہاں عراق کی علاقائی سالمیت کے حوالے سے ایک نیا تنازعہ بھی کھڑا ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s