پولیس چوکی کی چھت گر گئی، پی ٹی آئی کے 3 کارکن زخمیکراچی کے علاقے کلفٹن شون سرکل کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان پولیس چوکی کی چھت پر چڑھ گئے ، وزن کی ذیادتی کے باعث چھت گر گئی، 3 کارکن زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق شون سرکل کے قریب پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا جاری تھا کہ کچھ نوجوان پولیس چوکی کی چھت پر چڑھ گئے، کمزور چھت گرنے سے 3 کارکن زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے زخمی کارکنوں کو چوکی کا دروازہ توڑ کر نکالا اور اسپتال منتقل کردیا گیا، کارکنا کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں ۔