یہ سیاسی مسئلہ ہے،عدالت کو سماعت کا اختیار نہیں،طاہرالقادری کا جواب

یہ سیاسی مسئلہ ہے،عدالت کو سماعت کا اختیار نہیں،طاہرالقادری کا جوابپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے سپریم کورٹ میں ممکنہ ماورائے آئین اقدامات سے متعلق کیس میں جواب داخل کرادیا۔ طاہر القادری کی جانب سے جواب ان کے وکیل علی ظفر نے جمع کرایا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے، عدالت کو سماعت کا اختیار نہیں۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ عوام انصاف کے لیے سڑکوں پر نکلے ہیں، کسی کو شاہراہ دستور پر آنے سے نہیں روکا،رکاوٹیں حکومت کی طرف سے کھڑی کی گئی ہیں۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضیٰ نے ملک میں موجودہ سیاسی افراتفری کی آڑ میں کسی بھی ماورائے آئین اقدام سے روکنے سے متعلق آئینی درخواست دائر کی ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s