بھارت میں اونچی ذات کے ہندوؤں نے دلت خاندان کے 2 کمسن بچوں کو زندہ جلا ڈالا

ھارت میں اونچی ذات کے ہندوؤں نے دلت خاندان کے 2 کمسن بچوں کو زندہ جلا ڈالابھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے صرف مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ نہیں کررکھا بلکہ نچلی ذات کے ہم مذہب لوگوں کا جینا بھی دو بھر کررکھا ہے ایسا ہی واقعہ ہریانہ میں پیش آیا ہے جہاں اونچی ذات کے ہندوؤں نے دلت خاندان کے گھر میں گھس کر اس کے 2 کمسن بچوں کو زندہ جلا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے گاؤں فرید آباد میں راجپوت ہندوؤں نے نچلی ذات کے دلت خاندان کے گھر میں گھس کر آگ لگا دی،جس کے نتیچے میں ڈھائی سالہ اور 9 ماہ کے بچے جل کر ہلاک ہو گئے جب کہ بچوں کے ماں باپ جتندر اور ریکھا بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں صفدرجنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دلت خاندان کے گھر پر آگ لگانے کی وجہ جائیداد کا تنازع ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مخالف فریق کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے جب کہ جیتندر اور اس کی بیوی کو بھی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال اونچی ذات کے ہندوؤں کے ظلم کا شکار خاندان کے لئے 10 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

Advertisements

One thought on “بھارت میں اونچی ذات کے ہندوؤں نے دلت خاندان کے 2 کمسن بچوں کو زندہ جلا ڈالا

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s