بھارت میں ہونے والا کبڈی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ منسوخ ،بھارتی میڈیا

بھارت میں ہونے والا کبڈی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ منسوخ ،بھارتی میڈیا بھارت نے سکھوں کے احتجاج کے پیش نظر کبڈی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ منسوخ کردیا اور اب کبڈی ایونٹ مارچ اپریل 2016 میں ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سکھوں کے حالیہ احتجاج کے سبب بھارت میں ہونے والا کبڈی ورلڈکپ منسوخ کردیا گیا، کبڈی ایونٹ اب مارچ اپریل 2016 میں ہونے کا امکان ہے۔ بھارت نے ایونٹ میں شرکت کےلیے پاکستانی کبڈی ٹیم کوبھی مدعو کیا کرتے ہوئے کہا تھا کہ کبڈی ورلڈکپ میں پاکستان مرد اور خواتین ٹیمیں بھیجی جائیں جب کہ قومی کبڈی ٹیم کی شرکت وزیراعلیٰ پنجاب کی اجازت سےمشروط تھی۔
واضح رہے کبڈی ورلڈکپ 15 سے 29 نومبر تک بھارتی پنجاب میں ہونا تھا جس میں 12 ممالک کے مرد اور 10 ملکوں کی خواتین ٹیمیں شرکت کرنی تھی تاہم بھارت میں سکھوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کرنے کے بعد سکھوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے جب کہ متعدد مقامات پر پولیس سے جھڑپ میں کئی افراد اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s