پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے ہندوستانی امپائر ڈراپ

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے ہندوستانی امپائر ڈراپانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہندوستانی امپائر سندارام روی کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز سے ہٹا کر جنوبی افریقہ اور ہندوستان کی ون ڈے…
آئی سی سی نے یہ فیصلہ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری سیریز سے پاکستانی امپائر علیم ڈارکو ہٹانے کے بعد ان کی جگہ پر کرنے کے لیے کیا ہے جس سے دونوں سیریز پر اثر پڑے گا۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر سندارام کو پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان سیریز کے لیے امپائرمقررکیاگیاتھا تاہم اب وہ جنوبی افریقااور ہندوستان کے درمیان چوتھے ون ڈے میچ میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔

ہندوستان میں پیدا ہونے والے موجودہ حالات کے باعث بی سی سی آئی اور جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڑ نے یہ فیصلہ کیاہے کہ باقی تمام میچوں میں صرف ہندوستانی امپائر کھڑے ہوں گے۔

دوسری جانب پاک انگلینڈ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بروس آکسن فورڈ اور پال رائفل امپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے جبکہ کرس گیفنے کو ٹی وی امپائر مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں آکسن فورڈ اور گیفری میدان میں جبکہ رائفل ٹی وی امپائر ہوں گے۔

آئی سی سی نے چاروں بورڑ کی جانب سے تعاون کرنے پر ان کے فیصلے کو سراہا ہے۔

واضح رہے کہ پیر کو شیو سینا کی دھمکی کے بعد آئی سی سی نے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان سیریز کے بقیہ میچوں سے دستبردار کرا لیا تھا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s