کراچی میں آج رات سے 10 محرم الحرام تک ڈبل سواری پرپابندی عائد، نوٹی فکیشن جاری

کراچی میں آج رات سے 10 محرم الحرام تک ڈبل سواری پرپابندی عائد، نوٹی فکیشن جاری کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج رات سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج رات سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 10 محرم الحرام تک لگائی گئی ہے۔ دیگر جن شہروں میں پابندی عائد کی گئی ہے ان میں حیدرآباد، جامشورو، سانگھڑ، خیرپور، سکھر اور شکار پور شامل ہیں۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا جب کہ بچوں، بزرگوں، خصوصی افراد، صحافیوں پرڈبل سواری پرپابندی کا اطلاق نہیں ہوگا اور قانون نافذکرنیوالے اداروں کے اہلکاربھی ڈبل سواری پرپابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s