ایم این اے جہان مینگریو کی خاتون کانسٹیبل پر تھپڑوں کی بارش

ایم این اے جہان مینگریو کی خاتون کانسٹیبل پر تھپڑوں کی بارشیرکن قومی اسمبلی شاہ جہان مینگریو نے عملے کیساتھ خاتون کانسٹیبل پر تھپڑوں کی بارش کر دی ، ایم این اے کیخلاف ایس ایس پی سیکیورٹی ڈویژن کو درخواست دے دی ، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

قیادت کے نشے میں مست نیشنل پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہ جہان مینگریو نے ایم این اے ہاسٹل میں ڈیوٹی پر موجود لیڈی کانسٹیبل کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

کانسٹیبل افشاں کا کہنا ہے کہ وہ استقبالیہ پر ڈیوٹی دے رہی تھی ، خاتون ایم این اے نے اسے اپنے کمرے میں بلایا ، اس کے انکار کرنے پر وہ استقبالیہ پر آئیں ، گالیاں دیں اور تھپڑوں کی بارش کر دی۔

معاملے کو دبانے کی کوشش کی گئی مگر خاتون کانسٹیبل افشاں نے ایم این اے کے خلاف ایس ایس پی سیکیورٹی ڈویژن کو درخواست دے دی۔

افشاں کا کہنا ہے کہ شاہ جہان مینگریو ہوش میں نہیں تھیں ، ان کے ساتھ انصاف کیا جائے ، ایس ایس پی سیکیورٹی میرواعظ نیاز کا کہنا ہے کہ واقع کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s