مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کی بربریت ، معصوم شہری کو شہید کر دیامقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے بربریت اور درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور معصوم کشمیری کو شہید کر دیا۔

قابض افواج نے ضلع بارہ مولہ میں ظالمانہ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک معصوم کشمیری کو شہید کر دیا ، ریاستی دہشت گردی کا یہ تازہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کیا۔
افواج نے ایک نوجوان کو عسکریت پسند قرار دیتے ہوئے شہید کر دیا ، دوسری طرف حریت رہنما سید علی گیلانی نے پُر امن احتجاج پر بھارتی پولیس کے تشدد اور حریت رہنماؤں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔