گلی پکی کرنے پرجھگڑا،سرکاری ٹرک ڈرائیورنے لڑکی کوزندہ دفن کردیا

گلی پکی کرنے پرجھگڑا،سرکاری ٹرک ڈرائیورنے لڑکی کوزندہ دفن کردیاچین میں سرکاری ٹرک ڈرائیور نے گلی پختہ کروانے کے جھگڑے پر اپنے ٹرک میں لدی مٹی ایک لڑکی پر الٹا دی اور اسے زندہ درگور کر دیا۔چینی میڈیا کے مطابق صوبہ ہینان کے علاقے فینگ چو میں علاقہ مکینوں میں گلی کو پختہ کروانے کے معاملے پر جھگڑا ہو رہا تھا۔
گلی کی رہائشی لڑکی سن چوینگ گلی پختہ بنانے کی مخالف تھی، ژوجیاجی نامی ڈرائیور گلی کی تعمیر کے لیے ٹرک میں مٹی لے کر آیا تو سن چوینگ اسے روکنے کے لیے ٹرک کے آگے بیٹھ گئی۔ڈرائیور نے غصے میں آ کر ساری مٹی اس کے اوپر ڈال دی۔سن چوینگ کے گھروالوں نے اسے مٹی کے نیچے سے نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مقامی حکومت اس گلی کو پختہ کرنا چاہتی ہے لیکن سن چوینگ اس کی مخالف تھی۔
اس ڈرائیور کو بھی مقامی حکومت نے حال ہی میں نوکری پر رکھا تھا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اسے سن چوینگ کو ڈرانے دھمکانے کے لیے ہی نوکری دی گئی تھی۔حکام کے مطابق ڈرائیور کو قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ اسے بغیر لائسنس ٹرک چلانے پر 5سے 10دن کی قید اور 200ّیوآن سے 500یوآن تک جرمانہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s