امریکہ، پاکستان کو نئے 8 ایف سولہ طیارے دینے کو تیار

امریکہ، پاکستان کو نئے 8 ایف سولہ طیارے دینے کو تیارامریکا نے پاکستان کو آٹھ نئے ایف سولہ طیارے فروخت کرنے فیصلہ کرلیا۔ نئے طیارے دینے کا اعلان اوبامہ نواز شریف ملاقات کے دوران تحفے کے طور پر ہو سکتا ہے، جبکہ اس سلسلے میں کانگریس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اوبامہ انتظامیہ 8 نئے ایف سولہ طیارے پاکستان کو فروخت کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایسے وقت میں جب پاکستان کے پاس70 ایف سولہ طیارے پہلے سے موجود ہیں۔

توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ نئے طیارے دینے کا اعلان اوبامہ نواز ملاقات کے دوران کیا جائے گا، تاہم اس منصوبے میں رکاوٹ بھی آسکتی ہے۔ امریکی کانگریس اس ڈیل میں روڑے اٹکا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان حکومت اور طالبان مذاکرات، دہشگرد ٹھکانوں کیخلاف موثر کارروائی اور پاکستان کے جوہری ہتھیاروں پر امریکا کے اعلیٰ ترین ایوان کے تحفظات برقرار ہیں۔

لیکن افغانستان میں قیام امن اور امریکی فوج کے قیام میں توسیع کے بعد امریکہ کو پاکستان کے وسیع تر تعاون کی مزید ضرورت ہے جبکہ پاکستان امریکا کا بڑا غیر نیٹو اتحادی بھی ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s