بھنگڑا، شیروانی اور بریانی، کینیڈا کے نئے وزیرِ اعظم کی نئی پہچانکینیڈا کے نئے وزیرِاعظم ان دنوں عالمی خبروں کا مرکز بنے ہوئے ہیں کیونکہ حال ہی میں انہوں نے مسلمانوں اور خصوصاً خواتین کے حق میں بیان دے کر ایک جانب تو ہزاروں افراد کے دل جیت لیے ہیں تو دوسری جانب برصغیر پاک و ہند کا لباس، وضع قطع اختیار کرکے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔
43 سالہ جسٹن ٹروڈو سابقہ ٹیچر ہیں اور انہوں نے حال ہی میں کرتا شلوار پہن کر ٹورنٹو کی ایک مسجد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسجد کے صحن میں لوگوں کے ساتھ بریانی کھائی اور گفتگو بھی کی۔ اس کے علاوہ انہیں ایک پروگرام میں کولاپوری چپل، کرتے اور شلوار میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ بالکل دیسی انداز میں بھنگڑا ڈالتے اور ڈانس کرتے نظر آتے ہیں۔
جسٹن ٹروڈو کی مقبولیت کا ایک راز یہ بھی ہے کہ وہ بہت جلد عوام میں گھل مل جاتے ہیں اور اسی ضمن میں ان کی ایک وڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جہاں وہ کینیڈا کے ایک ریلوے اسٹیشن میں عام لوگوں سے ملاقات کرتے نظر آرہے ہیں۔ روسی صدر ولادمیر پیوٹن کی طرح جسمانی مشقت کے بھی شوقین ہیں اور وہ شوقیہ باکسنگ بھی کرتے رہے ہیں۔

جسٹن ٹروڈو کی شخصیت کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ وہ خواتین کے حقوق کے علمبردار ہیں اور انہوں نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنی کابینہ میں خواتین کی 50 فیصد تعداد شامل کریں گے۔ جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہےکہ ان کی والدہ نے بچپن سے ہی انہیں خواتین کی عزت کا سبق دیا کرتی تھیں اور ان کے والد پیئرے ٹروڈو ( جو دو مرتبہ کینیڈا کے وزیرِ اعظم رہے ہیں) کہا کرتے تھے کہ ہرکسی کے حق کو دفاع کرو اور ہر ایک کی عزت کرو۔
واضح رہے کہ جسٹن ٹروڈر نے مسلمانوں کے حقوق کے لیے بھی آواز بلند کی ہے اور ان کا یہ مؤقف یورپ اور امریکا کے بقیہ سربراہان کے روایتی خیالات کی نفی کرتا ہے جب کہ 4 نومبر کو کینیڈا کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔
بھنگڑا، شیروانی اور بریانی، کینیڈا کے نئے وزیرِ اعظم کی نئی پہچانa