پاکستانی ساختہ ڈرون براق کی جنوبی وزیرستان میں کامیاب کارروائی، متعدد دہشت گردپاکستانی ساختہ ڈرون براق کی جنوبی وزیرستان میں کامیاب کارروائی۔ متعدد دہشت گرد ہلاک اور کئی ٹھکانے تباہ ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ساختہ ڈرون طیارے براق نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ کارروائی میں کئی دہشتگردوں ہلاک ہو گئے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اندھیرے میں براق ڈرون سے کارروائی کی یہ پہلی کاوش ہے جو کامیاب رہی۔ اندھیرے میں ڈرون سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت صرف چند ممالک کے پاس ہے۔ واضح رہے آج خیبر ایجنسی میں فضائی آپریشن کے دوران اکیس دہشت گرد مارے گئے تھے۔