چھلگری امام بارگاہ کے قریب دھماکا، 10 افراد جاں بحق

چھلگری امام بارگاہ کے قریب دھماکا، 10 افراد جاں بحقبولان کے علاقے بھاگ میں چھلگری امام بارگاہ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔
بولان: (دنیا نیوز) بولان کے علاقے بھاگ میں چھلگری امام بارگاہ کے قریب دھماکا ہوا ۔ دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجا ناصر عباس نے بولان دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا بلوچستان حکومت دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہو چکی ہے اور شرپسندوں کو بلوچستان میں روکنے والا کوئی نہیں۔ ملک بھر میں اعزاداروں کی سیکورٹی پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s