ملالہ کا دورہ بھارت اورمودی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار

ملالہ کا دورہ بھارت اورمودی سے ملاقات کی خواہش کا اظہارنوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ بھارت اور مودی سے ملنے کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے تاکہ انھیں تعلیم کیلیے مزید بجٹ اور بھارت میں خواتین سے ہونے والی زیادتیوں کی روک تھام کیلیے درخواست کرسکوں کیونکہ خواتین کی تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمزکو دیے گئے ایک انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی نے کہاکہ انھیں مودی سے ملنے اور دورہ بھارت کی ہمیشہ سے شدید خواہش رہی ہے اوراس کیلیے انھیں بھارتی عوام کی طرف سے بہت سے پیغامات آئے ہیں ۔انھوں نے مزید بتایا جب نوبل انعام ملا تو میری بہت خواہش تھی کہ اس تقریب میں مودی اور نواز شریف شریک ہوں لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ یہ بہت بڑی بات ہوگی کہ میں مودی سے ملاقات کروں اور ان سے بھارت میں خواتین سے ہونیوالی زیادتیوں کے بارے گفتگو کروں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s