ن لیگ سے تصادم، 2 پی ٹی آئی کارکن ہلاک

ن لیگ سے تصادم، 2 پی ٹی آئی کارکن ہلاک: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے تصادم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 کارکن ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

جھگڑے کا یہ واقعہ سرکلر روڈ یکی گیٹ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں بلدیاتی انتخات کی مہم کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔

ہلاک پی ٹی آئی کارکنوں کی شناخت خرم شہزاد اور ملک عارف کے ناموں سے ہوئی۔

واقعے کے بعد تحریک انصاف کے کارکن تھانہ یکی گیٹ کے باہر پہنچے اور احتجاج کیا۔

تحریک انصاف نے واقعے کا مقدمہ تھانہ یکی گیٹ میں درج کرادیا جس میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں چوہدری زاہد، ملک دتہ اور احمد بٹ سمیت 7 لیگی کارکنوں کو نامزد کیا گیا، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.

تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے کارکنوں کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پی ٹی آئی کے رہنما و سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور اور علیم خان نے ان کی عیادت کی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s