پاکستان میں شدید زلزلہ، کم از کم 200 ہلاک

پاکستان میں شدید زلزلہ، کم از کم 200 ہلاک پاکستان کے مختلف علاقوں میں 7.5 شدت کے زلزلہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 200 ہوگئی ہے جبکہ 1000 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.5 تھی جس سے ملک کے کئی شہر لرز اٹھے، جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں 212.5 کلو میٹر زیر زمین تھا.

دوسری جانب محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق زلزلے کی شدت 8.1 تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں 193 کلو میٹر زیر زمین تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ 2 بجکر 9 منٹ پر آیا، جبکہ اس کا دورانیہ ایک منٹ سے زائد تھا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس کا خدشہ ظاہر کیا ہے.

دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، گجرانوالہ اور پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے مالاکنڈ، کوہاٹ، بھکر اور گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث پشاور اور لاہور میں مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے موبائل فون سروسز رک گئیں جبکہ لوگ خوفزدہ ہوکر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے.

پاکستان میں زلزلے سے نقصانات
خیبر پختونخوا اور فاٹا: 191
پنجاب: 5
گلگت بلتستان: 3
آزاد جموں و کشمیر: 1
زلزلے کے باعث سب سے زیادہ مالاکنڈ ڈویژن متاثرہ ہوا جہاں کے کمشنر عثمان کے مطابق اب تک 137 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

زلزلے سےہونیوالےجانی نقصان پرپاکستانی ٹیم بھی افسردہ
ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی زلزلے کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

پاکستانی ٹیم نے دبئی ٹیسٹ کا جشن بھی نہیں منایا۔

پی ٹی آئی رہنما مشتاق غنی کی میڈیا سے گفتگو

سوات کے سیدو شریف ہسپتال میں 200 زخمیوں کو لایا گیا، جبکہ ہسپتال میں زخمیوں کو لانے کا سلسلہ جاری ہے۔

زلزلے کے بعد تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 100 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے.

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قذافی اسٹیڈیم میں میچ روک دیا گیا جبکہ اسٹیڈیم کے فلڈ لائٹ ٹاور دیر تک ہلتے رہے۔

زلزلے کے باعث بٹگرام میں متعدد مکانات گرگئے جبکہ مالم جبہ میں زلزلے سے کئی مکانات کی چھتیں گرنے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

پشاور کے وارسک روڈ پر ایک عمارت کا کچھ حصہ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

شمالی علاقہ جات کے مختلف حصوں میں موبائل ٹاورز اور بجلی کے کھمبے گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سرگودھا میں اسکول کی دیوار گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

زلزلے کے نتیجے میں دراڑیں پڑنے سے میٹرو بس سروس عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔
آرمی چیف کی ہدایات
آرمی چیف جنرل راحیل شریف پشاور پہنچ چکے ہیں جہاں وہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوج کو کسی ہدایت کے انتظارکے بغیرمتاثرین کی امداد کی ہدایت کی ہے.

جبکہ ایمرجنسی 1122 کو پنجاب بھر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے.

وزیراعظم کی ہدایات
وزیراعظم نواز شریف نے سول ملٹری اور صوبائی ایجنسنزکو متحرک ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ادارے پورے وسائل کے ساتھ شہریوں کی امداد کے لیے تیار رہیں.

سوشل میڈیا پر لوگوں کے پیغامات

ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی نے پاکستان کو فوری مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔

افغانستان اور ہندوستان میں زلزلہ
افغانستان اور ہندوستان کے کئی شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

افغانستان میں زلزلے سے ایک درجن بچوں سمیت 15 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب صوبہ تخار میں زلزلوں کے جھٹکے کے بعد بھگدڑ مچنے سے کم از کم 12 بچے ہلاک ہو گئے۔

نئی دہلی میں زلزلے کے بعد میٹرو بس سروس معطل کردی گئی۔

ہندوستانی ریاست چندی گڑھ میں زلزلے کے بعد لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے—۔فوٹو/ ٹوئٹر
ہندوستانی ریاست چندی گڑھ میں زلزلے کے بعد لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے—۔فوٹو/ ٹوئٹر
اس سے قبل 8 اکتوبر، 2005 کو 7.6 شدت کے زلزلے نے کشمیر اور شمالی علاقوں میں تباہی پھیلا دی تھی۔ زلزلے کے نتیجے میں 80 ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت ہوئی تھی جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد زخمی اور ڈھائی لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے تھے۔

زلزلے کے بعد آنے والے 978 آفٹرشاکس کا سلسلہ 27 اکتوبر تک جاری رہا تھا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s