بھارتی کرکٹر امیت مشرا کو پولیس نے گرفتار کرلیا

بھارتی کرکٹر امیت مشرا کو پولیس نے گرفتار کرلیابھارتی اسپن بولر امیت مشرا کو بنگلور پولیس نے خاتون پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر امیت مشرا پر خاتون کو ہراساں اور تشدد کرنے کا الزام ہے اور ان کے خلاف بنگلور پولیس اسٹیشن میں تشدد کا مقدمہ درج ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا جب کہ پولیس نے انہیں تھانے منتقل کرتے ہوئے پوچھ گچھ شروع کردی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر امیت مشرا پر خاتون کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنایا جانے کا الزام ثابت ہوتا ہے تو انہیں 7 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ بنگلورمیں اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون نے بھارتی کرکٹر امیت مشرا کے خلاف رپورٹ درج کرائی جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر امیت مشرا نے انہیں ہوٹل میں بلا کرتشدد کا نشانہ بنایا اور گالیاں بھی دیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s