پاکستان خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا ، 228 افراد جاں بحق ، ایک ہزار سے زائد زخمی

پاکستان خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا ، 229 افراد جاں بحق ، ایک ہزار سے زائد زخمیدس سال بعد اکتوبر میں ایک بار پھر پاکستان میں 8.1 شدت کے ہولناک زلزلے نے تباہی مچا دی ، 228 سے زائد افراد جاں بحق ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی سہ پہر 2 بج کر9 منٹ پر پاکستان میں 8.1 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگ شدید خوف و ہراس کے باعث عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ و استغفار کا ورد کرتے اور اذانیں دیتے رہے ۔
افغانستان کے پہاڑی سلسلہ کوہ ہندو کش سے آنے والے 8.1 زلزلے کی شدت میں سب سے زیادہ خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں کو شدید متاثر کیا ، زلزلے کا دورانیہ 5 منٹ رہا جس میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں 200 سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

خیبر پختونخوا میں ایک سو چوراسی اور فاٹا میں چھبیس افراد لقمہ اجل بن گئے ، پنجاب میں چھ ، گلگت میں چھ اور آزاد کشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
صوابی میں زلزلے کے باعث کالو خان میں دیوار گرنے سے بچی سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوگئے ۔ ملتان میں سہوتڑا چوک میں دیوار گرنے سے بچی زخمی ہوگئی۔

کلرکہار دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا ۔ پشاور رنگ روڈ پر عمارت گرنے سے پندرہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ پشاور کا تاریخی قلعہ قلعہ بالا حصار بھی متاثر ہوا ، ایک دیوار گر گئی۔
زلزلے کے باعث بٹگرام میں کئی مکانات منہدم ہوگئے جبکہ سرگودھا میں سکول کی دیوار گرنے سے 11 افراد زخمی ہو گئے تمام شہروں کے سرکاری ہسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ، دیربالا میں مختلف واقعات میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد مکانوں کی چھتیں گرنے سے 22 افراد زخمی ہوگئے۔

باجوڑ ایجنسی میں زلزلے کے باعث مکانات کی چھتے اور دیواریں گرنے سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں ، میرپور آزاد کشمیر میں ویٹنریری ہسپتال کی دیوار گرنے سے2 جاں بحق متعدد بچے زخمی ہوگئے۔
پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں شانگلہ میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 38 ہے ، سوات میں 28، چترال میں 24 ، اپردیر میں پندرہ ، لوئر دیر میں 22 ، تورغر میں 15 ، اپر کوہستان میں 11 ، مانسہرہ میں ایک ، چارسدہ تین ، پشاور تین ، ملاکنڈ دو ، صوابی دو ، مردان تین اور ہنگو میں ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

راولپنڈی میں کالج روڈ پر عمارت کا ایک حصہ گر گیا جس سے 7 افراد زخمی ہوگئے ، سرگودھا میں دیواریں گرنے سے زخمیوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ، چترال میں مکانات کی چھتیں گرنے سے 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔
زلزلے سے گلگت بلتستان میں 6بونیر میں 10 ، تورغر میں 15 ، شانگلہ میں 20، دیر میں 34اور ہزارہ ڈویژن میں 7 افراد کے جا بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

خیبرپختونخوا کے چھ اضلاع میں 2097 گھرمکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں ۔ بونیر میں 397 ، سوات میں 258 ، شانگلہ میں 417 ، اپردیر میں 201 ، لوئر دیر میں 286 ، ملاکنڈ میں 357 گھرمکمل طور پر زمین بوس ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s