محکمہ تعلیم میں بے ضابطگیوں کی اطلاعات پر چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ تعلیم کے دفتر پر چھاپہ مارا اور افسران سے باز پرس کی۔
چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن محکمہ تعلیم کے دفتر میں ایک گھنٹے تک موجود رہے، جس سے افسران میں کھلبلی مچ گئی۔ چیف سیکریٹری نے سیکریٹری تعلیم اور دیگر افسران سے پوچھ گچھ کی اور بتایا کہ محکمہ تعلیم سے متعلق کافی شکایات موصول ہورہی ہیں۔
صدیق میمن نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ آئندہ کوئی شکایت نہیں ملنی چاہئے۔
Advertisements