امریکا میں کتے نے اپنی مالکن کو گولی مار کرزخمی کردیا

امریکا میں کتے نے اپنی مالکن کو گولی مار کرزخمی کردیا زندگی میں کچھ ایسے واقعات ہوتے ہیں جن پر یقین کرنا کچھ مشکل ہوجاتا ہے ایسا ہی کچھ ناقابل یقین واقعہ امریکا میں رونما ہوا جہاں ایک کتے سے اتفاقیہ گولی چل گئی جس سے قریب کھڑی اس کی مالکن زخمی ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں 25 سالہ خاتون ایلی کارٹر ریاست انڈیانا کے شمال میں ایک خوبصورت جنگل میں شکار میں مصروف تھیں کہ اس دوران انہوں نے کچھ دیر سستانے کی غرض سے اپنی شاٹ گن زمین پر رکھ کر خوبصورت نظارے کا لطف لینے لگیں تاہم اسی دوران ان کا پالتو کتا اپنی مالکن کی محبت میں بھاگتا ہوا اس کی طرف لپکا تو اس کا پاؤں شاٹ گن کے ٹریگر پر پڑ گیا جس سے گن چل گئی اور گولی مالکن کے پاؤں کو لگی جس سے خاتون کا پاؤں شدید زخمی ہوگیا اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
خاتون کو اسپتال لے جانے والے ماحولیات کے افسر کا کہنا ہے کہ انہیں بائیں پاؤں اور پنجے پر زخم آیا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مالکن نے کتے کی اس حرکت پر غصے میں آکر اسے ٹریگر کا نام دے دیا ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s