بلدیاتی انتخابات، ووٹرز کیلئے ہدایات نامہ جاری

بلدیاتی انتخابات، ووٹرز کیلئے ہدایات نامہ جاریالیکشن کمیشن کے ہدایت نامہ کے مطابق ووٹ ڈالنے کے لئے اصل قومی شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا، زائد المیعاد شناختی کارڈ بھی قابل قبول ،تاہم پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس یا نادرا کی رسید پر ووٹ نہیں ڈالا جاسکتا۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے ووٹرز کیلئے ہدایات نامہ جاری کر دیا۔ پنجاب میں ہر ووٹر کو دو جبکہ سندھ میں تین بیلٹ پیپرز دیئے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے ہدایت نامہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لئے اصل قومی شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا۔ زائد المیعاد شناختی کارڈ بھی قابل قبول ہو گا تاہم پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس یا نادرا کی رسید پر ووٹ نہیں ڈالا جاسکتا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے پولنگ صبح ساڑھے سات بجے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے تک شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ پنجاب میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدے کیلئے بیلٹ پیپر کا رنگ نیلا جبکہ کونسلر اور میونسپل کمیٹی کے رکن لئے سفید ہو گا۔ سندھ میں چیئر مین اور وائس چیئر مین کیلئے سبز رنگ کا بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا۔ جنرل کونسلر کے لئے بیلٹ پیپر ہلکا سفید جبکہ ضلع کونسل، میونسپل یا ٹائون کمیٹی کیلئے نیلے رنگ کا ہوگا۔
سندھ اور پنجاب کے بیس اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اکتیس اکتوبر کو ہوگی۔ ووٹر اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر کے بھی ووٹ کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s