حافظ آباد؛ پی ٹی آئی کا ریٹنگ آفیسر کے دفتر پر دھاوا، مقدمہ درج

حافظ آباد؛ پی ٹی آئی کا ریٹنگ آفیسر کے دفتر پر دھاوا، مقدمہ درجحافظ آباد میں یونین کونسل کی چیئرمین شپ کے پی ٹی آئی کے امیدوار اور اسکے حامیوں نے ریٹرنگ آفیسر کے دفترپر دھاوا بول دیا.

حافظ آباد میں پی ٹی آئی کی جانب سے یونین کونسل کلیانوالہ سے وائس چیئرمین کے اُمیدوار رائے شہباز نے اپنی درخواست واپس لی تو ریٹرنگ آفیسر نےانہیں نا اہل قرار دے دیا جس پر امیدوار کے حامیوں نے ریٹرنگ آفیسر کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سرکاری ریکارڈ بھی پھاڑ دیا۔

واقعہ کے خلاف ملازمین نے ہڑتال کرتے ہوئے ڈی سی او آفس کے سامنے دھرنا دیا۔ جبکہ ایپکا نے واقعہ کیخلاف آج ضلع بھر میں دفاتر کی تالہ بندی کا اعلان کیا ہے۔

ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں توڑ پھوڑ کے خلاف پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں سمیت21 افراد کے خلاف مقدمہ صدرتھانہ میں درج کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما رانا اکبرعلی سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ وائس چیئرمین کے امیدوار کی طرف سے کاغذات واپس لینے پر تنازعہ شروع ہوا، ریٹرننگ افسرنے پی ٹی آئی کے امیدوار برائے چیئرمین کے کاغذات مسترد کردیئے تھے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s