پاکستانی امپائر عیلم ڈار نے زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے 10 لاکھ روپے عطیہ کردئیےمشکل کی گھڑی میں کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی میدان میں آگئیں، پاکستانی امپائر عیلم ڈار نے زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے 10 لاکھ روپے عطیہ کردئیے۔

آئی سی سی کے پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ملک میں آنیوالے شدید ترین زلزلے سے متاثرین کی بحالی کیلئے 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم کے اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے زلزلہ زدگان کیلئے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا تھا۔