پاکستانی میزائلوں کی دنیا بھر میں مانگ، امریکی ہتھیاروں سے کئی گنا بہتر

پاکستانی میزائلوں کی دنیا بھر میں مانگ، امریکی ہتھیاروں سے کئی گنا بہترپاکستان چینی ساختہ ایچ جے۔ ایٹ ٹینک شکن میزائل 20 ممالک کو برآمد کر رہا ہے جو ٹارگٹ کو نشانہ بنانے میں امریکی ساختہ میزائل سے کئی گنا بہتر ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ان چینی ساختہ ایچ جے۔ ایٹ ٹینک شکن میزائلوں کو 1980ء کی دہائی میں استعمال ہونے والے امریکی ساختہ ٹینک شکن میزائل کے متبادل کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا جو ٹارگٹ کو نشانہ بنانے میں امریکی ساختہ میزائل سے کئی گنا بہتر ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی ساختہ ہتھیاروں کے لئے نئی منڈیاں تلاش کرنے کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ حاصل ہوا ہے اور مستقبل میں پاکستان کو اسلحہ سے متعلق مزید ٹیکنالوجی ملنے کی امید ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان یہ میزائل چین سے حاصل ہونے والے لائسنس کے تحت تیار اور برآمد کر رہا ہے۔ پاکستان اب تک دنیا کے 20 ممالک کو تقریباً 10 ہزار ایچ جے۔ایٹ ٹینک شکن میزائل برآمد کر چکا ہے۔ ان ممالک میں بنگلا دیش، مصر، بولیویا، کینیا، ملائشیا، موروکو، ایکواڈور، شام، سوڈان، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک شامل ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s