پولیس اہلکار کی خاتون پر تشدد کی وڈیو منظرعام پر آگئیپولیس اہلکار کےخاتون سے نارواسلوک کی وڈیو منظرعام پر آگئی ۔ ایک خاتون جسے چوری کے الزا م میں لوگوں نے پکڑا، پولیس اہل کار نے بھرے مجمع میں اسے تھپڑ مارے اور غلیظ زبان استعمال کی ۔

خاتون کے ساتھ ایک بچہ بھی تھا اور اہل کار نے اس کا بھی لحاظ نہ کیا، خاتون کو گالیاں بھی دیں۔

تھپڑ مار کر پولیس والا خاتون سے کہتا ہے کہ ابھی دیکھتا ہوں کہ وہ کیسے چوری کا اعترف نہیں کرتی اور سامان واپس کیسے نہیں کرے گی ۔