کراچی میں ایم کیو ایم کے سیکٹر رکن سمیت 4 افراد گرفتار کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ایکشن، پولیس اور رینجرز نے مخلتف کارروائیوں میں چار افراد کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبرنو میں رینجرز نے مخصوص گھروں کی تلاشی کے دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا، جنہیں تفتیشں کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیاگیا، جبکہ کریم آباد میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایم کیوایم کے سیکٹرر رکن ایوب تابانی کوحراست میں لےلیا ہے۔

ادھر بھینس کالونی میں پولیس نے سکھن تھانے کے اے ایس آئی اشفاق کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے متقول ڈاکٹرعباس کاموبائل فون جائےوقوع سے غائب کیا تھا