خاتون پر تشدد کرنیوالے ‘جعلی پولیس اہلکار’ کا ریمانڈ

خاتون پر تشدد کرنیوالے 'جعلی پولیس اہلکار' کا ریمانڈملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی ماتحت عدالت میں خاتون پر تشدد کرنے والے ‘جعلی’ پولیس اہلکار کو پیش کر دیا گیا۔

عدالت نے ملزم اکبر کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

عدالت نے تشدد کا شکار ہونے والی خاتون کا میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم بھی دیا۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک خاتون پر مبینہ اہلکار کے تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے نوٹس لیا تھا۔

تشدد کرنے والے شخص اکبر نے پولیس ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی، جبکہ پولیس کی جانب سے ملزم کو سیکیورٹی گارڈ قرار دیا گیا.

سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم نے چوری کے الزام پر بھرے مجمع میں خاتون پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

تشدد کے ساتھ ساتھ ملزم نے نازبیا زبان بھی استعمال کی جبکہ اس دوران خاتون کے ہمراہ ایک چھوٹا بچہ بھی موجود تھی۔

دوسری جانب ویڈیو میں یہ بھی واضح نظر آرہا ہے کہ وہاں لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے، جو خاتون پر تشدد ہوتا دیکھ رہے ہیں لیکن سیکیورٹی گارڈ کی پولیس ٹی شرٹ کی وجہ سے کسی نے بھی اسے روکنے کی کوشش نہیں کی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں پولیس کی جانب سے قانون کی خلاف ورزیوں اور شہریوں کے ساتھ درست رویہ نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں فورس سے بہتری کی امید نہیں ہوتی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s