کراچی سے گرفتار را کے ایجنٹ کے سنسنی خیز انکشافات

کراچی سے گرفتار را کے ایجنٹ کے سنسنی خیز انکشافاتکراچی سے گرفتار را کے ایجنٹ عارف انڈا نے سنسنی خیز انکشافات کیئے ہیں ۔ ملزم نےاعتراف کیا ہے کہ اس نے بھارتی ایجنسی سے تربیت لی ۔ بھارت میں کراچی سےآئے لڑکے جاوید لنگڑا کے پاس قیام کرتے تھے۔

را کے ایجنٹ عارف کروت عرف انڈا کے سنسنی خیزانکشافات پر عارف کی انٹیروگیشن رپورٹ حاصل کرلی۔

ملزم نے 1992میں دلی اور ممبئی جانے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی سے اسلحہ چلانے کی تربیت لی۔

جاوید لنگڑا کے پاس کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے لڑکے رہتے تھے۔

نیپال، بنگلہ دیش اورجنوبی افریقہ روٹ سے بھی لڑکے آتے تھے۔

ملزم نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ 2000ء میں دہلی پولیس نے اسے پکڑا۔ را کا تعارف کرایا توبات بھارتی میڈیا میں لیک ہوگئی۔

ملزم عارف کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ملازم ہے۔

دوسری جانب بھارتی خفیہ ایجنسی کی سرگرمیوں پرنظر رکھنے کے لیئے سی ٹی ڈی میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔

سیل سندھ بھر سے گرفتار را کے ایجنٹوں سے ہونے والی تفتیش کا ریکارڈ مرتب کرے گا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s