کیمرے کی آنکھ سے اوجھل شہر کے 50 مقامات پر جرائم کم نہیں ہو سکے

کیمرے کی آنکھ سے اوجھل شہر کے 50 مقامات پر جرائم کم نہیں ہو سکےشہر قائد تقریباً 2 کروڑ کی آبادی کا شہر، اسٹریٹ کرائم کے نام پر وارداتیں کرنے والوں کے لیے سونے کی چڑیا بن چکا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق شہر کے 50 مقامات ایسے ہیں، جہاں سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ موجود نہیںاور بندوق کی نوک پر انہی مقامات پر شہریوں سے لوٹ مار کا بازار گرم رہتا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرے کسی بھی لٹیرے کے لیے سب سے بڑا دبائو ہوتے ہیں کیونکہ جہاں انہیں پہچان لیا جاتا ہے وہیں وہ اس دبائو کا شکار بھی ہوتے ہیں کہ میڈیا کے ذریعے ان کا اصل چہرہ ہزاروں لوگوں تک پہنچ جائے گا،جن میں ان کے محلے دار، عزیز و اقارب اور گھر والے بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موٹر سائیکل پر دندنانے والے ایسے مقامات نظر میں رکھتے ہیں جہاں ان پر نظر رکھنے والا کوئی نہ ہو،کراچی کی ضلع جنوبی اور شرقی میں ایسے بلائنڈ اسپاٹس کی تعداد سب سے زیادہ ہے،جہاں شاپنگ مالز، دفاتر، تجارتی مراکز بھی موجود ہیں۔ انہی مقامات پر دکانوں میں تو کیمرے نصب ہیں لیکن اگر یہی کیمرے باہر بھی لگ جائیں تو قانون کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بھی مدد ہوسکے گی، ان شہریوں کی مدد جو جیب میں نقدی اور ہتھیلی پر جان لے کر باہر نکلتے ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s