پیر سےبغیر لائسنس گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی

ر سےبغیر لائسنس گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گیکراچی میں گاڑی چلانے والے خواتین و حضرات ہوشیار ہوجائیں کہ دیگر ملکوں کی طرح اب کراچی میں بھی بغیر لائسنس گاڑی چلانا اب سنگین جرم قرار دے دیا گیا، پیر سے ایسے ڈرائیور کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی امیر شیخ نے کو بتایا کہ کراچی میں اب تک ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر محض ڈرائیورز کے چالان کئے جاتے تھے مگر اب اس سلسلے میں سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد دو نومبر پیر سے ہوگا۔

ڈی آئی جی کے مطابق کراچی میں ٹریفک سسٹم کو دنیا کے دیگر ممالک کی طرز پر لایا جارہا ہے اور اب گاڑی چلانے والے ڈرائیورز کو گرفتارکیا جائے گا۔ ڈی آئی جی امیر شیخ کے مطابق مہم کے دوران بغیر لائسنس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

امیر شیخ نے بتایا کہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے افراد کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جوب میں ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ڈبل پارکنگ کے خلاف کارروائی میں رینجرز سے مدد لی جا ئے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s