الطاف حسین کی تقاریر اور بیانات پر عائد پابندی ختم کردی گئیعدالت عظمیٰ نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی تقاریر اور بیانات پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے نجی ادارے کی ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق الطاف حسین کی تقاریر اور بیانات پر پابندی عدالت عالیہ کی جانب سے لگائی گئی تھی جسے ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنا فیصلہ سناتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی تقاریر اور بیانات پر عائد پابندی ختم کردی۔