عمران خان اور ریحام میں طلاق کی ممکنہ وجوہات

عمران خان اور ریحام میں طلاق کی ممکنہ وجوہاتشادی ایک خوبصورت بندھن ہے ،آج سے نو ماہ پہلے عمران اور ریحام خان شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھے ، میڈیا کے کچھ حلقوں نے اس کو عمران خان کی سیاسی زندگی کے حوالے سے ایک منفی پہلو قرار دیتے ہوئے اس کو خوش آئند قرار نہیں دیا تھا اور عمران خان کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

لاہور (ویب ڈیسک) آٹھ جنوری دو ہزار پندرہ کو عمران نے ریحام سے شادی کا اعلان کیا تھا تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر ان کے درمیان علیحدگی ہو گئی ،ان کے درمیان علیحدگی کی ممکنہ وجوہات کیا تھی؟
ذرائع کے مطابق عمران خان موروثی سیاست کیخلاف تھے لیکن ریحام سیاست میں آنا چاہتی تھی جس کی وجہ سے ان دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے۔
عمران خان نے کامران شاہد کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی زندگی میں ان کی ماں سمیت کوئی عورت ان پر حاوی نہیں ہو سکتی وہ ریحام کو بھی اپنی زندگی میں حاوی نہیں ہونے دیں گے۔
عمران خان کی بہنیں ان کی ریحام سے شادی کے حوالے سے خوش نہیں تھیں ان کا دبائو اور بہنوں سے محبت بھی دونوں میں طلاق کی ایک وجہ ہے۔
تاہم ریحام طلاق کی خبر میڈیا میں نشر ہونے سے ایک دن پہلے لندن روانہ ہو گئیں اور میڈیا میں طلاق کی خبر نشر ہونے سے کچھ دیر بعد انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے اپنی طلاق کی خبروں کی تصدیق کی۔
ریحام عمران سے شادی سے پہلے بھی ایک شادی کر چکی ہے جس میں ان کے تین بچے بھی ہیں ،دوسری طرف عمران خان بھی ریحام سے پہلے جمائما سے شادی کر چکے ہیں جن سے ان کے بھی بھی دو بچے ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s