عمران خان کی شادی برے وقت میں ہوئی اوربرے وقت میں ہی انجام کو پہنچی،ماہرعلم نجومماہرعلم نجوم سامعہ خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شادی برے وقت میں ہوئی اور برے وقت میں ہی اپنے انجام کو پہنچی ہے۔
ماہرعلم نجوم سامعہ خان کا پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اورریحام خان کے درمیان ہونے والی طلاق کے حوالے سے کہنا ہے کہ جب عمران خان نے شادی کی تو اس وقت ہی کہہ دیاتھا کہ یہ وہ گولی ہے جو ان کے زوال کا سبب بنے گی۔ انہوں نے اپنے محدود علم کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان کی بدقسمتی کہہ لیجئے کہ ان کو شادی راس ہی نہیں تاہم اگر اگست 2016 میں عمران خان اگلی شادی کا فیصلہ کریں گے تو بہت بہترہوگا۔
ماہرعلم نجوم نے کہا کہ عمران خان کی شادی کے موقع پرکہا تھا کہ اگر یہ شادی 12 نومبرتک چل جائےگی توبہت بہترہے،ضروری نہیں کہ عمران خان شادی ہی کریں وہ قوم کی خدمت کرسکتے ہیں اور ریحام کو طلاق سے ان کی سیاست کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔